Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ننھے بچے کو عدالتی حکم پر موت کی نیند سُلادیا گیا

ایک سالہ آیڈن شدید اعصابی بیماری میں مبتلا تھا، عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز نےعلاج روکا۔
شائع 16 نومبر 2024 11:47pm

برطانیہ میں ایک بچے کو عدالت کے حکم پر موت کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا۔ ماں کی مخالف ت کے باوجود عدالت نے بیمار بچے کو موت کی نیند سلانے کا حکم دیا۔ برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد کیس ہے جو برسوں یاد رکھا جائے گا۔

ننھے آیڈن کو اعصاب کی تیزی سے فروغ پانے والی، شدید اور ناقابلِ ایک شدید، تیزی سے بڑھنے والی اور ناقابل علاج اعصابی بیماری لاحق تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنے اور سننے کے علاوہ سونگھ اور محسوس کرسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بچے کا علاج روک دیا گیا جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوگئی۔ عدالت کے حکم پر آکسیجن کا آلہ ہٹادیا گیا۔

روزنامہ میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ایک سالہ بچہ آیڈن براق جمعرات کو وسطی لندن کے مشہور گریٹ اورمنڈ اسپتال میں چل بسا۔ سماجی حلقوں نے عدالتی حکم اور اس کی تعمیل دونوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

Court Order

UK KID

ONE YEAR OLD

TREATMENT WAS STOPPED