Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، پروازیں بھی متاثر

صورتحال مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے
شائع 16 نومبر 2024 03:29pm

میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کی شدت کے باعث ٹرینوں اور لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، اور دیگر مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، اندرون اور بیرون ممالک جانے والی دس سے زائد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

اسموگ کے تدارک کا ذمہ دار ادارہ غیر فعال، محکمہ ماحولیات کی کئی گاڑیوں ناکارہ

یہ صورتحال مسافروں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جنہیں اپنی منزلوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹرین اور پروازوں کی تازہ ترین معلومات ضرور چیک کریں.

پاکستان