Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
شائع 16 نومبر 2024 01:08pm

لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے کروڑوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔

پولیس نے کاروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا منشیات فروشی کا نیٹ ورک شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی گرفت میں آگیا۔

لاہور، تاوان کیلئے شہری کے اغوا میں ملوث اسپیشل برانچ کے اہلکار گرفتار

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی میں 330 کلو منشیات برآمدکر لی گئی ہے۔ ملزم عدنان کے قبضہ سے 134 کلو چرس اور 88 کلو افیون ، ملزم ذیشان کے قبضہ سے 10 کلو 800 گرام چرس اور ملزمان ہاشم اور عثمان کے قبضہ سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان شہر کے پوش ایریا میں منشیات لا کر تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ ملزم عدنان کی نشان دہی پر پورے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پاکستان