خارجی نورولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب
خارجی نورولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کا سرغنہ خارجی نورولی چھپ کرپاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے، خارجی نورولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کرداخل ہوکرایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا۔
ذرائع کے مطابق ویڈیوریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیوکو ریلیزاس وقت کیا جائیگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ویڈیوافغاستان میں ہی ریکارڈ کروا کراسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے، 13 نومبر 2024 کو خارجی نور ولی کی آڈیو لیک منظر عام پر آئی، جس میں وہ نچلے درجے کے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ خارجی نورولی کا پاکستان میں چھپ کرداخل ہونا بھی گزشتہ پے درپے واقعات میں ناکامی کی وجہ سے دوسرے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے پریشر کا شاخسانہ لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی فتنۃ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نے خارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ہے، پاک فوج کے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسٹڈ آپریشنز نےفتنۃ الخوراج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ان نقصانات کی بدولت فتنتہ الخوراج کی صفوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، خوارج کی بڑی تعداد خارجی نور ولی محسود کی نا اہلی سے متنفر ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا واضح ثبوت خوراج کےسرغنہ نورولی محسودکی آڈیو لیک ہےجس میں وہ دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے ،نور ولی محسود کا پاکستان میں دراندازی کرکے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق نچلے درجے کے دہشت گرد فتنہ الخوارج کی افغاستان میں عیاشی کرتی قیادت سے متنفر ہو چکے ہیں، خارجی نور ولی محسود کی یہ کوشش بے سود رہے گی کیونکہ اب نچلی سطح کے خارجیوں پر انکی قیادت کی حقیقت واضح ہوچکی ہے.
Comments are closed on this story.