شیخ رشید کا 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار
فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی، خواہش ہے تعلقات بہتر ہوں، کسی نے رابطہ نہیں کیا، سابق وزیر داخلہ
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 24نومبر سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی اور خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہوں، لیکن اس بارے میں کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات میں کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ اگر وہ گناہگار ہیں تو انہیں سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ فوج کو ان کی ضرورت نہیں ہے، 24 نومبر کو پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف وہاں چلے جاتے ہیں۔
Sheikh Rasheed
پاکستان
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
24th November PTI March
مقبول ترین
Comments are closed on this story.