Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

لبنان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز ناقابل قبول قرار دے دی

لبنان میں کسی فوج کی تعیناتی قابل قبول نہیں، اسپیکرلبنانی پارلیمنٹ
شائع 16 نومبر 2024 08:32am

لبنان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز ناقابل قبول قرار دے دی، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کا کہنا ہے کہ لبنان میں اگرکسی فوج کی تعیناتی یا اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کی تجویز آئی تو قابل قبول نہیں ہو گی۔

امریکی سفیر نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کو جنگ بندی کی تجویز کا مسودہ پیش کیا تھا۔ ادھر ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی ایلچی علی لاریجانی کا دورہ لبنان کیا۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی اور کہا ایران جنگ بندی کے لیے لبنان کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتا ہے، جنگ بندی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد سترہ سو ایک کی بنیاد ہونی چاہیے۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی تجاویز میں ساٹھ روز کی جنگ بندی شامل ہے، اسرائیل نے جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جازب نے اعلان کیا کہ یورپی یونین جلد اسرائیل سے سیاسی مذاکرات معطل کرنے پر غور کرے گا۔

Israel

lebanon