Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ نے کہہ دیا یوکرین جنگ اب ختم ہونی چاہیے

بہت تباہی ہوچکی، فوجیوں کے ساتھ شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں، فلوریڈا میں خطاب
شائع 15 نومبر 2024 10:02pm

دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت تباہی ہوچکی، بہت لوگ مرچکے، اب یوکرین جنگ بند ہو جانی چاہیے۔

جمعرات کو فلوریڈا کے مار اے لیگو کلب میں امریکا فرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صدر کا منصب سنبھالنے پر میری اور میرے رفقائے کار کی کوشش ہوگی کہ یوکرین میں جنگ ختم ہو۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے آج ایک رپورٹ پڑھی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تین سال کے عرضے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں شہری بھی شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اب کسی بھی طور یہ جنگ بند ہو۔

ٹرمپ کی کامیابی سے کون سے دس لوگوں کی دولت میں 64 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام نے ایک بار پھر مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 129 سال میں پہلا موقع ہے کہ امریکیوں نے بھرپور حمایت سے نوازا ہے۔ ہم نے تمام ریاستوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اب کام کرنا ہے۔

صدر بنتے ہی ٹرمپ کا پہلا ہدف پینٹاگون ہوگا، فوجی سربراہ سمیت متعدد گھر جائیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ کہتے رہے ہیں کہ اب اس بات کی گنجائش نہیں کہ امریکا کسی نئی جنگ میں پھنس کر رہ جائے۔ لازم ہے کہ اب یوکرین جنگ کسی منطقی نتیجے تک پہنچائی جائے۔

Donald Trump

ukraine war

GALA IN FLORIDA

NO MORE WARS