Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون کس وقت عروج پر تھا؟

سپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 08:12am

کراچی: پاکستان میں آج رواں سال کا آخری سپر مون دیکھا گیا، سپر مون کے دوران چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 28 منٹ پر سپر مون اپنے عروج پر دیکھا گیا۔

ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایا کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب ترین فاصلے پر آجاتا ہے، سپرمون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔

پاکستان

karachi

Super moon