Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں دفاعی نمائش: شارع فیصل، کارساز کے اطراف اسکولز بند رکھنے کیلئے خط

اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کمشنر کراچی کو خط
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 05:09pm

ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں بین الاقوامی نمائش کیلیے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز بند رکھنے کے لیے کمشنر کراچی کو مراسلہ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپو میں عالمی دفاعی نمائش کے لیے تیاریاں عروج پر ہے جس کی سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

خط میں درخواست کی گئی کہ بین الاقوامی نمائش کے تحت 4 روز تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف کے اسکول بند رکھے جائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ شارع فیصل اور کارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر تک 22 اسکول بند رکھیں جائیں، اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اسکولوں کی بندش سے نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکتی ہے۔

پاکستان

pakistan army

Karachi Expo

Ideas 2024