عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی سہماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کردی
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے آفیشل ڈاکومنٹ جاری کردیا اور کہا کہ ڈاکومنٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی، پنجاب حکومت نے پہلے کواٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے، کل کی میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا جو خسارے کی رپورٹ آرہی وہ غلط ہے اسکو ٹھیک کردیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلے کواٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے، پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادہ قرض صفر کردیا ہے، مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سے گریز کرے۔