لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ نظر بندی کے قانون کا سیکشن 3 معطل ہے، نظر بندی کے حکم کی قانونی حیثیت نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے، ایسے میں نظر بندی کی قانونی حیثیت نہیں۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed on this story.