Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں اسموگ وبال جان بن گیا، لاہور آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست

حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند
شائع 15 نومبر 2024 07:31am

پنجاب میں اسموگ وبال جان بن گیا، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی بدستور سرفہرست ہے جبکہ حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

پنجاب میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے، صوبائی دارالحکومت میں اسموگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 901 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، ملتان اور پشاور میں بھی اسموگ اور دھند کے ڈیرے ہیں، ملتان بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے، راولپنڈی تیسرے جبکہ پشاور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1537 ریکارڈ، مزید 7 لاکھ 46 ہزار مریض رپورٹ

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند اور اسموگ کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے جلال پور تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بندکیا گیا ہے۔

اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاری

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں اور گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

lahore

air quality index

smog

Lahore smog

air quality index lahore

smog and fog