Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں اسمگلرز کی فائرنگ ، 3 ایکسائز اہلکار زخمی ہوگئے

ایکسائز موبائل اسکواڈ اور پولیس نے اسمگلروں کے خلاف ناکہ بندی کر دی
شائع 14 نومبر 2024 10:55pm

نوشہرہ میں اسمگلرز نے ایکسائز موبائل اسکواڈ مردان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 ایکسائز موبائل اسکواڈ کے اہلکار زخمی ہوگئے۔

حویلی لکھا کے اسمگلرز ڈرون سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے لگے، 2 ملزمان گرفتار

فائرنگ کا واقعہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا ہے ،زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کلیم ثاقب اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ایکسائز کے اعلی افسران اسپتال اور موقع پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ایکسائز موبائل اسکواڈ اور پولیس نے مختلف جگہوں پر اسمگلروں کے خلاف سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔

کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

Drugs Smuggling