Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہارے ہوئے میچ میں بابر اعظم نے دو انوکھے ریکارڈ توڑ ڈالے

سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں شعیب ملک، کیچز میں فخز زمان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شائع 14 نومبر 2024 08:54pm

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان ہارگیا مگر اس میں بھی سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔ برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔ دی گابا اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 94 رنز اسکور کیے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔

جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف 65 رنز اسکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

babar azam

TWO RECORDS

MOST MATHCES

MOST CATCHES

FAKHR ZAMAN

SHOIAB MALIK