’نوزائیدہ بچوں کے پھیپھڑے اور اعضا متاثر ہو رہے ہیں‘
لاہور میں فضائی آلودگی انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ یونیسف کی رپورٹ نے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں میں پیچیدگیاں بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ماہر گائناکالوجسٹ کہتے ہیں بیشتر خواتین اسموگ سے متاثر ہیں، ماسک ضرور پہنیں۔
زہریلی فضا نے ہر کسی کیلئے باہر نکلنا محال کر رکھا ہے، یونیسف کی رپورٹ میں ڈیڑھ کروڑ نوزائیدہ بچے اور حاملہ خواتین پر منفی اثرات سے متعلق انکشافات پر گائناکالوجسٹ پروفیسر بھی متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین میں پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے پھیپھڑے اور اعضا متاثر ہو رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ماہم کہتی ہیں اسموگ سے بیشتر حاملہ خواتین کی قبل از وقت پیدائش، کم وزن بچے اور بچوں میں دماغی مسائل رپورٹ ہوئے ہیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں حاملہ خواتین نقل وحرکت محدود رکھیں، باہر نکلنے کی بجائے ادویات سے متعلق معلومات فون پر لیں تو بہتر ہے۔
Comments are closed on this story.