مریم نواز نے سب کو پکڑنے کی ہدایت کی، کیا 10 ہزار کارکنوں کو پکڑیں گے؟ علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو گھروں میں بیٹھ کر منصوبہ بندی اوراحتجاج کی تیاریاں شروع کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پی ٹی آئی کارکنان 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں، نوجوان نسل پاکستان کے لیے کھڑے ہوں‘۔
علیمہ خان نے کہا کہ 24نومبر کو احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے، کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مستقبل کے لیے جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہدایت دے کر گئیں ہیں کہ سب کو پکڑ لو، یہ لوگ آخر کتنے لوگوں کو پکڑیں گے؟ دس ہزار لوگوں کو پکڑیں گے تو اتنی ان کے پاس جگہ بھی نہیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کارکنوں کورہا اور آئین کو بحال کریں۔
مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،شیخ وقاص اکرم
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پورے ملک کے عوام کونکلنے کی کال دی ہے،پورے پاکستان سے قافلے نکلیں گے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،ہم سے ہمارا مینڈیٹ چھننا گیا، ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بھی تحریک نوجوانوں کےبغیر کامیاب نہیں ہوتی ہے،خیبرپختونخواکےقافلےعلی امین گنڈاپور لیڈ کرینگے،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے نکلیں گے ، کوئی بھی منتخب رکن اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر واپس نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کسی اجلاس میں شریک نہیں ہونگی، ادارے ہمارے ملک ہمارا ہے نکلنا دھرنا دینا ہمارا حق ہے، جو لوگ اپ کے سامنے ہونگے ان کے گھر والے خان کے سپورٹر ہیں۔ہم اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز سے کہتے ہیں کہ اس بوگس نظام کے خلاف نکلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے ہم واپس نہیں آئینگے، ہم اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز سے کہتے ہیں کہ اس بوگس نظام کے خلاف نکلیں۔