Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور

عدالت نے ملزمہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ شریک ملزمہ قرار دیا تھا
شائع 14 نومبر 2024 03:07pm

انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کا کیس میں عدالت نے صارم برنی کی اہلیہ عالیہ صارم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ملزمہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ شریک ملزمہ قرار دیا تھا

عالیہ صارم برنی نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست دائر کی تھی۔

پاکستان

Sarim Burney