Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فریقین کے درمیان گولیاں چل گئیں، 4 افراد قتل

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی
شائع 14 نومبر 2024 09:25am

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے لنڈی جالندھر میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، وجہ جائداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

firing

خیبر پختونخوا

Bannu

Property disputes

DIRSTRICT BANNU