Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حزب اللہ کے ہاتھوں زمینی کارروائی میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب نے فوجیوں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے ایکس پر ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2024 03:03pm

لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں زمینی کارروائی میں اسرائیل کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی سرحد کے قریب لڑائی میں ہلاک ہوئے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی ”جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں“۔

تازہ ہلاکتوں کے بعد 30 ستمبر سے اب تک حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 47 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوج کا یہ اعلان اسرائیل کے نئے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے کہنے کے بعد سامنے آیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایکس پر ”گولانی“ بریگیڈ کے نشان کی ایک تصویر شیئر کی جس یونٹ سے ہلاک فوجیوں کا تعلق تھا۔

ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے تل ابیب کے تجارتی مرکز میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس میں وزارت دفاع بھی واقع ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے یونٹ نے کہا کہ وہ ”حزب اللہ کے الزامات پر ردعمل ظاہر نہیں کرے گا“۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے ”پانچ پروجیکٹائل“ میں سے کچھ کو ناکاہ بنایا ہے۔

Israel