Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب میں بارش کی نوید سنادی

پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا
شائع 14 نومبر 2024 07:59am

اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی جبکہ پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، آلودہ شہروں میں آج کون سا شہر کس نمبر پر

آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔

lahore

Met Office

Rain

smog

rainy weather

Punjab rain

Rain prediction

Lahore smog

smog and fog