Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1537 ریکارڈ، مزید 7 لاکھ 46 ہزار مریض رپورٹ

شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا
شائع 14 نومبر 2024 03:28pm

پنجاب میں اسموگ کی شدت مزید بڑھ گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ائیرکوالٹی انڈیکس 717 تھی جو بڑھ کر 1537 ہوگئی ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔

ادھر محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 75655 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں نزلہ زکام کھانسی کے 68917، سانس کے 4646، امراض قلب کے257، فالج کے 134 اور آنکھوں کی بیماری کے 701 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔

تیس روز میں پنجاب میں 2083717 رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں آلودگی اور گردو غبار کے بادل چھائے ہیں۔

موٹرویز ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، موٹروے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک دھند کے باعث بند ہے، اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

پولیس کے مطابق اسموگ ایس اوپیز پر عمل کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مختلف اضلاع میں 86 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ عارف والا میں اینٹوں کے 15 بھٹے مسمار کر دیے گئے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، موٹرویز بند، مری میں اسکول کھل گئے، لاک ڈاؤن میں نرمی

محکمہ ماحولیات نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے رپورٹ مرتب کرلی، کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے والی لینڈ فل سائٹ شہر سے دور بنائی جائیں گی۔

دوسری جانب اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 16 نومبر تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔

15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، بارش سے اسموگ میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

lahore

air quality index

smog

Lahore smog

air quality index lahore

smog and fog

moterways