Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی کی خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ
شائع 14 نومبر 2024 07:58am

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ خواجہ آصف کے معاملے پر قانونی کارروائی کرے، نئے قانون کے ذریعے ملک کے اندر موجود ہر شہری کو مشکوک بنادیا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں۔

عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

گزشتہ روز لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی تاہم منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

london

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

jamiat ulema e islam