Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زراعت پر سپر ٹیکس کا مسودہ نہیں ملا ہے،علی حیدر گیلانی

یہاں پاورکسی کےپاس ہے؟ پاور شیئرنگ فارمولا پر پی پی پارلیمانی لیڈر کا جواب
شائع 13 نومبر 2024 07:40pm

لاہورمیں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نےکی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سےزراعت پر سپر ٹیکس کے بل کےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ابھی تک ہمیں حکومت کی جانب سےزراعت پر سپر ٹیکس کا مسودہ نہیں ملا ہے، مسودہ ملے گا تو فیصلہ کریں گے کہ اس کے حق میں ووٹ دینا ہے یا نہیں ہے۔

اجلاس میں پاورشیئرنگ کےفارمولا پرعلی حیدر گیلانی نےجواب دیا کہ یہاں پاورکسی کےپاس ہے؟

اس موقع پرایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کسان کا ساتھ دینے جا رہے ہیں یا پنجاب حکومت کا؟ جس کے جواب میں سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ بہت جلد آپ دیکھ لیں گے۔

punjab assembly