پنجاب پولیس کے سرکاری فنڈز پرائیوٹ اکاؤنٹس میں رکھے جانے کا انکشاف
فرض شناس پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے، پنجاب پولیس کے سرکاری فنڈز پرائیوٹ اکاؤنٹس میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ہوئے ہوشربا انکشافات کے مطابق ایک ارب 60 کروڑ سے زائد رقم پرائیوٹ اکاؤنٹس میں رکھی گئی،سب سے زیادہ فنڈز پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پرائیوٹ اکاؤنٹس میں منتقل کئے، جس نے ایک ارب 9 کروڑ سے زائد کے فنڈز پرائیوٹ اکاونٹس میں رکھے، یہ رقم 2022 سے 2023 کے درمیان پرائیویٹ اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چار سال تک لاہور پولیس کے فنڈز بھی پرائیویٹ اکاؤنٹس میں رکھے گئے، پولیس کا 16 کروڑ سے زائد سرکاری فنڈ پرائیوٹ اکاؤنٹس میں رکھا گیا ، 2019 سے 2023 تک سرکاری فنڈز پرائیوٹ اکاؤنٹس میں منتقل اور نکلوائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی 11 کروڑ سے زائد رقم بھی پرائیویٹ اکاؤنٹس میں رکھی گئی، سیف سٹی اتھارٹی نے آلات خراب ہونے کے چارجز بھی پرائیوٹ اکاؤنٹس میں رکھے، 2022-23 میں سیف سٹی نے 10 کروڑ سے زائد رقم پرائیوٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈی پی او گجرات کے 6 کروڑ سے زائد کے فنڈز پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رکھے، ڈی پی او شیخوپورہ کے 2 کروڑ کے فنڈ پرائیوٹ اکاؤنٹس میں گئے۔
راولپنڈی: شہری کی ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایسی مالی بے ضابطگی کا پہلے بھی انکشاف ہو چکا ہے، اعلیٰ افسران کو آگاہ کرنے کے باوجود سنگین بے ضابطگیاں دوبارہ کی گئیں۔
Comments are closed on this story.