Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

درخواست فہمید نواز ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا
شائع 13 نومبر 2024 01:14pm

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالرکے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست فہمید نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، درخواست میں انہوں نے وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ غربت ہے، پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت برطانیہ کے 1950 لیبر قوانین کی پاکستان میں نفاذ کیلئے مداخلت کرنی چاہیئے، پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً سات آٹھ کروڑ پرائیویٹ ملازمین ہیں۔

فہمید نواز ایڈووکیٹ نے درخواست میں مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی، قوت خرید میں اضافے سے عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور معیشت میں ایک ہزار سے بارہ سو ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا، پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت برطانیہ کے 1950 لیبر قوانین کی پاکستان میں نفاذ کے لیے ایکشن لے اور پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے۔

Lahore High Court

dollars

Salary