Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

وفاقی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبرسے ہوگا
شائع 13 نومبر 2024 01:22pm

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اڑھائی روپے اور ڈیزل 5 روپے 91 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے، وفاقی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبرسے ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے باعث 16 نومبر سے ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اڑھائی روپے تک بڑھ سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر سے قیمت 250 روپے کی سطح عبورہونے کا امکان ہے، آنے والے 15 روز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 91 پیسے تک اور مٹی کا تیل 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے آئل کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے جبکہ اوگرا ورکنگ حکومت کو 15 نومبر کو بھجوائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا، نومبر کے آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری ہوگی اور وزارت خزانہ نوٹیفکیشن 15 نومبر کو جاری کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا خدشہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ہے۔

16 نومبر سے پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے۔

15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔

petrol price

پاکستان

اسلام آباد

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

Petroleum Levy