Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، خطرناک شوٹر اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2024 10:14am

لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اعظم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم بر ریمانڈ جسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے برآمدگی آلہ قتل علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اس دوران ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر اعظم خان شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال لے جایا گیا لیکن ملزم راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا اور معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا تھا۔

پنجاب: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم قتل کی وارداتیں کر کے خیبر پختونخوا فرار ہو گیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

lahore

robbers killed

organized crime unit lahore

Dangerous shooter

shooter killed