Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شہری سے پستول برآمد

شہری کو ناکے پرروکنے کی کوشش ،نہ رکنے پر پولیس اوررینجرزنے پکڑلیا
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2024 06:38pm

کراچی ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی کا پول کھل گیا، شہری گاڑی میں پستول لیکر پہنچ گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے احکامات پر ایئرپورٹ کےاطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

پولیس کے مطابق اسٹار گیٹ پر شہری کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی۔

شہری کےنہ رکنے پر پولیس اور رینجرز نے اسے پکڑ لیا اور اس کی کار سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روزقبل بھی ائیر پورٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی شہری مارے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص نے ایئرپورٹ فرار ہونے کی کوشش کی جسےرینجرزکی مدد سے مشتبہ شخص کوحراست لے لیا گیا،حراست میں لیے جانے والے شخص سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،شہری سے ملنے والا اسلحہ کا لائسنس بھی اسکے نام پر نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو ایئر پورٹ تھانے منتقل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

karachi airport

Karachi Police