Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ائیرپورٹ خودکش حملہ کرنیوالے دہشت گرد 3 دن کراچی میں گھومتا رہا، ویڈیو سامنے آگئی

ساتھی خاتون کے ساتھ گاڑی میں تھا، صدر کے ہوٹل میں رہا
شائع 12 نومبر 2024 12:15pm

کراچی میں جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر چینی قافلے پر دہشت گردی کے واقعے سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شاہ فہد نامی دہشت گرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا، پھر رات 10 بجکر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا

کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دوسرے دن صبح 10 بجکر 57 منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا، دہشتگرد شاہ فہد نے صدر میں سونی سینٹر کراس کیا، پھر صبح 11 بجکر دو منٹ پر ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا، دوپہر 2 بجکر 22 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز 1 کے سگنل پر پہنچتا ہے۔

کراچی ائیرپورٹ حملہ، خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولتکار گرفتار

فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کورنگی سے اتحاد پر دہشتگرد کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد شام سوا پانچ بجے دہشتگرد نے پیٹرول پمپ کراس کیا اور ائیرپورٹ پہنچا۔

کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں چینی انجینیئرز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی تصدیق

اس کے بعد چھ بجکر 29 منٹ پر دہشتگرد صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر 6 بجکر 31 منٹ پر واپس اپنے ہوٹل پہنچا۔ دہشتگردی کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاونٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مزید دکھایا گیا کہ ہلاک دہشتگرد دوپہر 12 بجکر 19 منٹ پر ہوٹل سے نکل کر پیراڈائیر ہوٹل ایٹریم اور آواری ٹاور سے شاہراہ فیصل آیا اور اسٹیٹ گیسٹ ہاوس باغ جناح اور دیگر جگہوں کے چکر لگاتا رہا۔ پھر اس نے شام 4 بجکر 20 منٹ پر شاہراہ فیصل فیاض سینٹر کراس کیا جس کے بعد بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشتگرد کو دیکھا جاتا ہے۔

اس کے دہشتگرد شاہ فہد رات ساڑھے نو بجے ائیرپورٹ پہنچا، کا ایک ساتھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا جس میں پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشتگرد کو اوپر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی قافلہ کے نکلتے ہی اوپر موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کو اطلاع دی، قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا شاہ فہد نے خودکش دھماکہ کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

CCTV footage

Terrorists killed

Karachi Airport Blast