Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 11 ہلاک

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی جوابی کارروائی میں باغیوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔
شائع 11 نومبر 2024 11:31pm

بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پور میں کوکی قبیلے سے تعلق رکھنے والوں کے ایک گروہ نے دو اطراف سے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 11 باغیوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کا یہ آپریشن جریبام ضلع میں ہوا۔ آسام سے ملحق ضلع میں کیے جانے والے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک سپاہی زخمی ہوا تھا۔ زخمی سپاہی کو سِلچر میڈیکل کالج (آسام) بھیج دیا گیا۔ باغیوں نے کئی مقامات پر آگ لگائی۔

جس پولیس اسٹیشن پر کوکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے حملہ کیا اُسی سے متصل کیمپ میں بھر گھر ہونے والے افراد بڑی تعداد میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ ایک پولیس افسران نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آور آٹو رکشہ میں آئے تھے۔ ضلع جریبام کے علاقے بورو بکرا کے اس پولیس اسٹیشن کو چند ماہ کے دوران کئی بار نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد باغیوں نے ایک کلو میٹر دور جُکوراڈور کارونگ میں پناہ گزین کیمپ سے نکال کر جھونپڑیوں کو آگ لگادی۔ منی پور میں موسمِ سرما شروع ہوچکا ہے۔

police station

Manipur

IMPHAL

KUKI REBELS

CRPF