Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے وزیرِاعظم نے پیجر دھماکوں کا حکم دینے کا اعتراف کرلیا

فوج کے اعلیٰ حکام اور متعدد سیاست دانوں کی طرف سے شدید مخالف کا سامنا رہا، نیتن یاہو
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2024 12:19am

اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نتین یاہو نے لبنان میں پیجر دھماکوں کا حکم دینے کا اعتراف کرلیا۔ نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ ان دھماکوں کے پسِ پردہ وہی تھے۔

ایک میٹنگ کے دوران نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج کے متعدد سینیر افسران اِن دھماکوں کے خلاف تھے اور سیاسی سطح پر اس حوالے سے اپوزیشن کا سامنا رہا تھا۔

پیر کو بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے پہلی بار ایک بیان میں باضابطہ طور پر کہا کہ ان دھماکوں کی منظوری بنیامین نیتن یاہو نے دی تھی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بند کمرے کے ایک اجلاس میں نیتن یاہو نے 17 ستمبر کے پیجر دھماکوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری قبول کی۔ ان دھماکوں میں 39 افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

NEW YORK POST

BINJAMIN NETANYAHU

PAGER BLASTS

OPPOSITION FORM FORCES