Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی ڈی این اے کمپنی لاکھوں لوگوں کا حساس جسمانی ڈیٹا لے کر غائب

بایو میڈ کا مبینہ طور پر روس سے بھی تعلق ہے، ویب سائٹ غیر فعال اور فون نمبر بند پڑے ہیں۔
شائع 11 نومبر 2024 07:03pm

برطانیہ کی ایک ڈی این اے کمپنی لاکھوں افراد کا حساس جسمانی یا حیاتیاتی ڈیٹا لے کر غائب ہوگئی ہے۔ اس کمپنی کا روس سے بھی تعلق ہے۔

اٹلس بایو میڈ نامی کپنی کی ویب سائٹ بند ہوچکی ہے اور اُس کے فون نمبر بھی کام نہیں کر رہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلس بایو میڈ کے لندن میں بھی دفاتر ہیں۔

یہ کمپنی اپنے کسٹمرز کو اُن کے جینیٹک میک اپ کے بارے میں اہم اور گراں قدر معلومات فراہم کیا کرتی تھی۔ یہ کمپنی اپنے کسٹمرز کو ممکنہ بیماریوں کے بارے میں بھی مطلع کرتی تھی۔

کمپنی کے غائب ہو جانے سے کسٹمرز بہت پریشان ہیں کیونکہ کمپنی کے پاس اُن کے بایو میٹرکس بھی ہیں۔ وہ اپنے ڈیٹا کی سلامتی کے حوالے سے شدید ذہنی الجھن کا شکار ہیں۔

دی انفارمیشن کمشنرز آفس نے بتایا کہ وہ اس واقعے سے باخبر ہے اور یہ بھی کہ اُسے کمپنی کے غائب ہو جانے کے حوالے سے باضابطہ شکایت بھی موصول ہوئی ہے۔ آئی سی او کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کمپنی کے بارے میں جاننے کا حق ہے کیونکہ اُن کے حساس حیاتیاتی ڈیٹا کی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

بایو میڈ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے فالوئرز کی تعداد 11 ہزار ہے اور اس پر آخری پوسٹ مارچ 2022 کی ہے۔

DNA SAMPLING

BIOMED VANISHES

SESITIVE BIOLOGICAL DATA

DNA TESTING

CUSTOMERS IN DARK