Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ چھوڑنے کے حوالے سے سعد رفیق کا بڑا بیان سامنے آگیا

سعد رفیق کا ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ
شائع 11 نومبر 2024 06:05pm
Did Khawaja Saad Rafiq leave PML-N?- Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور جماعت کے قائد میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی جماعت سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

لیکن پیر کو خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں سعد رفیق نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ ایکس ( ٹویٹر) پر سے پابندی فوری ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

PMLN

Saad Rafique