Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملا، مولانا فضل الرحمان
شائع 11 نومبر 2024 05:34pm

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، تاہم ملکی سیاست میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں ہے، سنی سنائی باتوں پر تبصرہ نہیں کرسکتا، مظاہرے اور جلسے پی ٹی آئی کا حق ہے، اس سے ان کو نہیں روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

پی ٹی آئی سے نمٹتے نمٹتے پنجاب کے پاس آنسو گیس ختم، لاکھوں نئے شیل خریدے جائیں گے

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملا، دورہ برطانیہ پر نواز شریف سے ملاقات طے نہیں، لیکن ہو بھی جاتی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں جارہے ہیں، نومبر کے آخر میں سکھر اور 8 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریں گے، ہمارے جلسوں کے بعد ملین مارچ تو بس ایک نام رہ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کو اب خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نجی دورے پر لندن میں ہیں، جہاں ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman