Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کریملن نے صدر پوٹن کو ٹرمپ کی کال کی تردید کردی

واشنگٹن پوسٹ نے بتایا تھا ٹرمپ نے پوٹن روسی صدر کو یوکرین جنگ کو طُول دینے سے خبردار کیا ہے۔
شائع 11 نومبر 2024 05:01pm

روس نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فون کرکے خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کو طُول دینے سے گریز کریں۔

کریملن کی طرف سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ روسی صدر کو امریکا کی طرف سے کوئی کال نہیں کی گئی اور اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی خبر میں کچھ حقیقت نہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے بتایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کو فلوریڈا سے فون کرکے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کو طُول بھی نہ ریں اور وسعت دینے سے بھی گریز کریں۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی قیادت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ یورپ میں امریکی فوجی اچھی خاصی تعداد میں تعینات ہیں۔ اگر یوکرین جنگ کو پھیلا جاتا ہے تو امریکی فوجیوں کے لیے متحرک ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

اخبار کے مطابق امریکی فوجیوں کے متحرک ہونے سے پورے یورپ میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس وقت امریکا کسی نئی جنگ میں ملوث ہونے کی پوزیشن میں نہیں۔ ایسے میں زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل لازم ہے جس کا مظاہرہ کریملن کو کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاؤ روس کی طرف رہا ہے۔ اپنے پہلے عہدِ صدارت میں بھی انہوں نے روس کے لیے نرم گوشہ رکھا تھا اور چین کے خلاف امپورٹ ٹیرف بڑھانے پر خاص توجہ دی تھی۔

Donald Trump

Vladimir Putin

ukraine war

Washington Post

Phone Call