Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ وبچہ چل بسے

واقعے کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج بن گئے
شائع 11 نومبر 2024 02:06pm

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع ایک نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ وبچہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئے ۔

شہر قائد میں نجی اسپتال میں متعلقہ عملے کی مبینہ غفلت کے باعث زچہ اور بچہ جاں بحق ہوگئے، واقعے کے خلاف لواحقین نے اسپتال میں شدید احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

سانحہ کوئٹہ: پشاور اور کراچی جانے والی 2 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ

پولیس کاکہنا ہےکہ تاحال اسپتال کے کسی عملے کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے متوفی حاملہ خاتون کی ڈلیوری کیلئے پیر کا ٹائم دیا تھا،حاملہ خاتون کو تکلیف کے باعث اس کے اہل خانہ ایک دن پہلے اسپتال لے آئے، جس لیڈی ڈاکٹر کا یہ کیس تھا اس نے کہا کہ آج میری ویکلی آف ہے، متعلقہ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ ڈیوٹی پر موجود دوسری لیڈی ڈاکٹرکو دکھائیں۔

پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت ایک اور مریض میں مصروف تھیں،میرے متوفیہ کو دیکھنے سے پہلے ہی حاملہ خاتون اور بچے کی موت واقع ہوچکی تھی ۔

پاکستان