Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہرقائد میں حادثات معمول بن گئے، 24 گھنٹوں میں 7 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات کے دوران جاں بحق ہونےوالے افرادکی تعداد پانچ ہزارسے تجاوز کرگئی
شائع 11 نومبر 2024 01:36pm

شہرقائد میں حادثات معمول بن گئے۔ مختلف ٹریفک حادثات میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد جان کی بازی ہارگئے لیکن انتظامیہ کےکانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری کراچی میں آئے روزٹریفک حادثات کا شکار ہونے لگے۔ ٹریفک حادثات کے دوران جاں بحق ہونےوالے افرادکی تعداد پانچ ہزارسےتجاوز کرگئی۔

بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کےقریب تیزرفتارمسافر بس نے تین بچوں کوکچل دیا۔ حادثے کا شکار ایک بچی جاں بحق دو بچے شدید زخمی ہو گٸے۔ حادثے کا شکار بچے موٹر ساٸیکل پر سوار تھے بچوں کو اسپتال منتقل کیا حادثے کا شکار ایک بچہ اسکول یونیوفارم میں ہے دوسری جانب فشری گیٹ نمبر ون کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی صبح سویرے حادثے میں زخمی ہوا تھا زخمی دوران علاج سول اسپتال میں جاں بحق ہوا، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکا ۔کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ روڈ پر تیزرفتار ڈمپر نے بس کو ٹکرماردی جس کے باعث بس بے قابو ہوکر چنگچی رکشےسے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 45 سالہ موٹرسائیکل سوارعبدالجبار جاں بحق ہوگیا۔

ڈمپرکی ٹکرسےرکشہ ڈرائیور محمد غلام اور دو خواتین مسافرزخمی ہوگئیں۔ کورنگی چکراگوٹھ میں تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےموٹر سائیکل سوار جان سےگیا،ملیر چیک پوسٹ نمبر تین قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں آٹھ سالہ عمرچل بساجبکہ نشترروڈ بیرنگ گلی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجےمیں موٹر سائیکل سوار جاں بحق دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

سائٹ ایریا میں ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی، دوسری جانب گلبائی لیاری ایکسپریس کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتارگاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 3 زخمی ہوگئے

karachi

Road Accident