Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلہا کا 35 فٹ لمبا نوٹوں کا ہار مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

دلہا کی شادی کی تقریب یاد گار بن گئی
شائع 11 نومبر 2024 01:30pm

پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع بکھر میں شادی کی تقریب میں دلہا کا طویل روپوں کا ہار مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھکر میں ایک شادی کی تقریب میں دولہا کے لیے 35 فٹ لمبا کرنسی نوٹوں کا ہار تیار کر لیا گیا۔

بھکر میں کوٹلہ جام کے رہائشی نے اپنے بھائی کی شادی میں تحفہ دینے کے لیے کرنسی نوٹوں کا 35 فٹ لمبا ہار تیار کرایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 35 فٹ لمبے نوٹوں کی مالیت ایک لاکھ روپے ہے۔

35 فٹ لمبے ہار میں 75 روپے کے 200 نوٹ اور 50 روپے کے 1700 نوٹ لگائے گئے ہیں۔

punjab

Bhakkar

Groom

ہار