Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

باغ کے نواحی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس

شہریوں کا ممکنہ جانی نقصان سے بچاو کے لیے محکمہ وائلڈ لائف باغ سےنوٹس لینے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2024 03:01pm

باغ کے نواحی علاقہ ٹنگیاٹ کی شہری آبادی میں تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔ رات کی تاریکی میں تیندوے کی شہری آبادی میں موجودگی سے لوگ گھروں میں محدود ہونے پر مجبور ہو گئے۔

تیندوے کی قریبی جنگل سے نکل کر ٹنگیاٹ کی شہری آبادی میں داخل ہونا روز کا معمول بن گیا۔ علاقہ مکینوں نے کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچاو کے لیے محکمہ وائلڈ لائف باغ سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چند روز قبل بھی تیندوے نے ایک شخص کی بکریوں کاشکار کر کےلاکھوں روپے کا نقصان کیا تھا۔

پاکستان

wild life KPK