Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مختلف شہروں سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی

ریفنڈ بزریعہ آن لائن یا قریبی ریزرویشن آفس سے لینے کی ہدیات
شائع 11 نومبر 2024 12:32pm

اسموگ کے باعث مختلف شہروں سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

اسموگ کے باعث بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے، پاکستان ایکسپریس کراچی کیلئے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ کی بجائے سہ پہر 3 بجے فیصل آباد سے جبکہ ملت ایکسپریس کراچی کیلئے شام 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 6 بجکر 35 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

پنجاب میں اسموگ: پارکس، تفریح گاہیں 10 دن کیلئے بند، مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار

علاوہ ازیں جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ اور پشاور سے روانہ نہیں ہوگی۔

مسافروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ حضرات اپنا ریفنڈ بزریعہ آن لائن یا قریبی ریزرویشن آفس سے لے سکتے ہیں۔

railway

Train

time change