Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیرآئینی ہیں؟ جسٹس منصور

اگرہم کیس کا فیصلہ کر بھی کردیتے ہیں تو کیا ہو گا؟ جسٹس منصور علی شاہ
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2024 03:10pm

سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بنچ کا تذکرہ ہوا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بنچ سن رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جوغیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اسکا کیا کرنا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس منصور نے ریمارکس دیے کہ جب تک آئینی بنچ نہیں بیٹھےگا کیا ہم غیرآئینی ہیں؟ اب یہ سوال سامنے آیا ہے کیس ریگولر بینچ سنےگا یا آئینی بینچ، اگرہم کیس کا فیصلہ کر بھی کردیتے ہیں تو کیا ہو گا؟ چلیں اگر ہم خود فیصلہ کر دیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے؟

جسٹس منصور نے ریمارکس دیے کہ نظرثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے، آئینی مقدمات ریگولربنچ نہیں سن سکتا وکلاء کی بھی کوئی معاونت نہیں آرہی ہے۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ ابھی ہم یہ کیس سن سکتے ہیں یا نہیں، تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی فیصلہ کرے گی جس میں ابھی وقت لگے گا، پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی فیصلہ کرے گی کہ یہ کیا آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔

جسٹس منصور علی شاہ کا مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کی گزارش پر کوئی نقط نظر نہیں دے سکتے اسکو ملتوی کر دیتے ہیں، ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں،

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

Supreme Court

Supreme Court of Pakistan