Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی انکار پر وفاقی حکومت نے پی سی بی کو ہدایات جاری کردیں

خیال رہے پی سی بی کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان نہ آیا تو پاکستان کبھی ان سے کوئی میچ نہیں کھیلے گا
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2024 11:51am

چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے پر وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گائیڈ لائنز دے دیں۔

خیال رہے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے سجنا ہے مگر بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شیڈول کا اعلان بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے رابطے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ وفاقی حکومت بورڈ حکام کو اعتماد میں لیکر دیگر بورڈز سے بھی رابطہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان سفر نہ کرنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی جائیں۔

وفاقی حکومت نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہیں آتا تو کسی اور ٹیم کو بلالیا جائے۔

حکومت پاکستان نے پی سی بی کو ایونٹ کیلئے سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلئے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وینیو کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کیا تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گا جس پر حکومت پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا کہ بھارت پاکستان نہ آیا تو پاکستان بھارت کے ساتھ کبھی کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

پاکستان

federal government

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Guidelines

Icc Champions Trophy 2025

INDIAN REFUSAL