Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا کس نے لہرایا؟ گنڈاپور برہم، تحقیقات کا حکم

جھنڈا لہرانے والے کے خلاف کاروائی کی جائیگی
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2024 02:44pm

پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اسے جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا اور کہا کہ وزیراعلی نے واقعے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

صوابی کے جلسے میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانے کی کوشش کی تھی جس پر قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں بھی دیں۔

مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لئے کھڑا رہا اور لہراتا رہا تاہم قریب موجود کارکنان نے اس سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔

اس واقعہ پر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا۔ جھنڈا لہرانے والے کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے۔

پاکستان