Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوکری کا جھانسہ، میانمار میں پھنسے پاکستانیوں کی بازیابی میں تاخیر

اس وقت 19 سے 20 پاکستانی میانمار میں پھنسے ہوئے ہیں۔
شائع 11 نومبر 2024 09:40am
—فوٹو: Students’ Revolutionary Force
—فوٹو: Students’ Revolutionary Force

میانمار میں پھنسے پاکستانیوں کی بازیابی میں قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔ غیر قانونی کمپنیوں کی نوکری کے جھانسے میں آ کر اس وقت 19 سے 20 پاکستانی شہری وہاں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں موجود پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت نے اب تک 29 شہریوں کو بازیاب کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سال 2022 سے اب تک ملک کے مختلف حصوں سے روزگار کی تلاش میں میانمار جانے والے افراد کو غیر قانونی کمپنیوں اور کیمپس سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر مائے سوت میں ان گروہوں کا ایک بڑا سیٹ اپ موجود ہے، جہاں سے تمام تر کمیونیکیشن کی جاتی ہے اور لوگوں کو میانمار بھجوایا جاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے منی لانڈنگ اور فراڈ کے ذریعے ان پاکستانیوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا میں نوکری کے متلاشی پاکستانیوں کیلئے انتباہ جاری

یہ لوگ مختلف ایجنٹس کے ذریعے پیسے دے کر میانمار پہنچتے ہیں۔ پاکستانی مشن میانمار میں موجود دیگر لوگوں کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے، اور اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھایا جا رہا ہے۔ حکام سے بات چیت جاری ہے تاکہ مزید پاکستانی شہریوں کو محفوظ طریقے سے واپس لایا جا سکے۔

پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

a

پاکستان

karachi