Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

لاہور سے ارب پتی چور 15 سال میں پہلی بار گرفتار

ملزم چوری شدہ رقم کو تین حصے کرتا، ایک حصہ غربا، دوسرا غریب رشتہ داروں میں تقسیم کرتا تھا
شائع 10 نومبر 2024 09:02pm

لاہور میں ارب پتی چور کی گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے، مذکورہ چور 15 سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔ ملزم نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے گھر میں چوری کرنے کا بھی انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق کرکٹرعبدالرزاق کی رہائش گاہ ڈیفنس میں گیارہ سال قبل چوری کی واردات ہوئی تھی۔ عبدالرزاق کے گھر سے اٹھاسی لاکھ روپے چرائے گئے، اس کے علاوہ امریکی ڈالر، پاؤنڈ اور پاسپورٹ بھی چور لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال پوش علاقوں میں اب تک اربوں روپے کی چوریاں کرچکا ہے، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا ملزم پندرہ سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے۔

ملزم چوری شدہ رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ایک حصہ غربا، دوسرا غریب رشتہ داروں میں تقسیم کرتا تھا۔

lahore

Robin Hood of Lahore