کسٹم میگا اسیکنڈل میں ملوث افسران کے خلاف حساس اداروں کی رپورٹ تیار
اہم عہدوں پر تعینات کسٹمز گریڈ 19 کے تین افسران ایڈمن پول بھیج دیے گئے
کسٹم میگا اسیکنڈل میں ملوث افسران کے خلاف حساس اداروں نے رپورٹ تیار کرلی ہے، دو دن پہلے اہم عہدوں پر تعینات کسٹمز گریڈ 19 کے تین افسران ایڈمن پول بھیج دیے گئے۔
مذکورہ افسران ہارون اور ہونک بلوچ کسٹم کے اعلیٰ افسر ملزم ثاقف سعید کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیئے جاتے ہیں، ان افسران کو دو دن قبل اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد دونوں کو 48 گھنٹوں میں ایف بی آر ہیڈکوارٹر واپس بھیج دیا گیا، بعض افسران کے خلاف حساس اداروں نے چیئرمین ایف بی آر کو رپورٹ ارسال کی، جس کے بعد مزید افسران کے تبادلے کا بھی امکان ہے۔
شکایات کی بنیاد پر افسران کو ایڈمن پول میں سائیڈ لائن کرتے ہوئے تعینات کیا جاتا ہے۔
پاکستان
Customs Mega Scandal
مقبول ترین
Comments are closed on this story.