Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے، آسٹریلوی کپتان

جوش انگلس نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس کو مایوس کن قرار دے دیا
شائع 10 نومبر 2024 03:47pm

آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس کو مایوس کن قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی اور یوں کینگروز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے، آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرنا اچھا لگا مگر سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی۔

پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

جوش انگلس نے مزید کہا کہ پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے ہیں، ہمارے بیٹرز دوسرے اور تیسرے میچ میں رنز نہیں کر سکے۔

محمد رضوان کا بیان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی مجھے مشورے دیتے ہیں۔

محمدرضوان کا کہنا ہے کہ جیت کا پورا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، انہوں نے عمدہ بولنگ کی، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے ہمیں دوسرے اور تیسرے میچ میں اچھا آغاز دیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا مگر صائم اور عبداللّٰہ نے اچھا آغاز فراہم کیا، فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتیں یا ہاریں۔

mohammad rizwan

odi series

Pakistan vs Australia

pak vs australia

josh inglis