پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی جیت پر مبارکباد کا سلسلہ جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں تاریخی جیت پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی اور یوں کینگروز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد اور 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر شاباشی بھی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم بہترین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
ون ڈے سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، تمام کھلاڑی مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی ٹیم نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر ہراکر تاریخ رقم کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی۔