Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکل گئے، بیرسٹر سیف

مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں مگر حالت یہ ہے کہ خود علاج کیلیے باہر گئی ہیں
شائع 10 نومبر 2024 11:57am

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی دونوں یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام اسموگ کی وجہ سے سانس نہیں لے سکتے جبکہ باپ بیٹی جنیوا کے تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ راجکماری مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ خریدا ہوا ہے، جس میں صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری گئی ہے جس کے پیش نظر ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے انڈراسٹینڈنگ ہو، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کی جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے، فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ فارم 45 لیڈرز عوام کے غم خوار ہیں جبکہ فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کرسکیں، پنجاب کے ہسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،راج کماری مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں مگر حالت یہ ہے کہ خود علاج کے لئے باہر گئی ہے۔

Nawaz Sharif

smog

Barrister Muhammad Ali Saif

CM Punjab Maryam Nawaz