اسٹیج ڈراموں کے معروف ہدایت کار سید فرقان حیدر انتقال کرگئے
امریکی ریاست ٹیکساس میں معروف پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی انتقال کر گئے۔ سید فرقان حیدر نے پاکستان سمیت امریکا میں اسٹیج ڈراموں کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اتوار کو ڈیلس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
سید فرقان حیدر رضوی وہ شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کے مقبول ترین فنکار عمر شریف اور معین اختر کو ٹھیٹر روشناس کرایا۔
سید فرقان گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال کی خبر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے دی ہے۔
ان کے ڈراموں میں ’’بکرا قسطوں پر‘‘، ’’مصیبت در مصیبت‘‘ اور ’’بچاؤ معین اختر‘‘ میں شامل تھے جنہوں نے پاکستانی اسٹیج ڈراموں عالمی سطح پر متعارف کرایا۔
انہوں نے اپنے دور میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پیش کیے، جن میں معاشرتی پیغامات اور حالات حاضرہ کو مرکزی حیثیت دی گئی۔ انہوں نے اردو کے علاوہ پنجابی اور میمنی زبان میں بھی ڈرامے پیش کیے۔
مرحوم نے بیماریوں کے باوجود حال ہی میں دو ہفتہ قبل ڈیلس میں اپنا آخری اسٹیج تھیڑ ’‘ دلہا آن لائن’’ پروڈیوس کیا تھا جس میں پاکستان سے انہوں نے کئی فنکاروں کو ڈیلس مدعو کیا تھا۔
سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 10 نومبر کو ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین ڈینٹن مسلم قبرستان میں ہوگی۔ ان کے اہل خانہ نے تمام احباب سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed on this story.